آج یہاں اکیسویں شب ہے یعنی آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک رات، بس آخری عشرے کی شروعات ہوچکی ہے، یہی وہ عرصہ ہے جس میں ہر مسلمان اس ایک رات شب قدر کی رات کو تلاش کرنے کے لئے طاق راتوں میں خاص عبادت کرتا ہے. میں نے سوچا کے میں اپنے مسلمان بہن، بھائیوں سے وہ بانٹوں جسکا علم مجھے بھی ہے اور میں چاہتی ہوں کے دوسروں کو بھی اس سے فائدہ پھنچے . درجہ ذیل کچھ عبادات ہیں جو خاص طور پر اکیسویں شب کو کی جا یں تو اسکا بہت ثواب ہے.


سب سے پہلے فضیلت شب قدر

شب قدر کی عبادت ستر ہزار شب کی عبادتوں سے افضل ہے. حضور اکرم(صہ) ارشاد فرماتے ہیں کے میری امّت مسلمہ میں سے جو مرد یا عورت یہ خواھش کرے گا کہ میری قبر، نور کی روشنی سے منور ہو تو اسے چاہیے کے وہ ماہ رمضان کی شب قدروں میں کثرت سے عبادت کرے تاکہ ان مبارک اور متبرک راتوں کی عبادت سے باری تعالی اس کہ نامہ اعمال سے برائیاں مٹا کر نیکیوں کا ثواب عطا فرماے


١- پہلی شب قدر یعنی ماہ رمضان المبارک کی اکیسویں تاریخ بعد نماز وعشاء تراویح چار رکعت نفل نماز دو سلام سے پڑھے، ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة القدر ایک مرتبہ اور سورة اخلاص ایک مرتبہ پڑھنی ہے .

فضیلت
بعد سلام ستر مرتبہ درود شریف پرھنے- انشا الله اس نفل نماز کے پڑھنے والے کے حق میں فرشتے دعا مغفرت کریں گے

٢- رمضان المبارک کی پہلے شب قدر کو بعد نماز عشاء َو تراویح دو رکعت نفل نماز پڑھے، ہر رکعت ،میں سورة فاتحہ کے بعد سورة القدر ایک مرتبہ، سورة اخلاص تین مرتبہ پڑھنی ہے -

فضیلت
بعد نماز ستر مرتبہ استغفار پڑھے، انشا الله, الله اس نفل نماز اور شب قدر کی برکت سے باری تعالی اس کی بخشش فرمایں گے.

٣- ماہ رمضان کی اکیسویں شب کو بعد نماز عشاء و تراویح اکیس مرتبہ سورة القدر پڑھنا بھی بہت افضل ہے

میں امید کرتی ہوں کے اسکے پڑھنے سے نہ صرف مجہے بلکے دوسروں کو بھی فائدہ ہو

انشا الله