انتیسویں شب قدر


آج خیر سے یہاں انتیسویں کی رات ہے- اور طاق راتوں کے عبادات میں سے آخری رات ہے- میری بس یہی
دعا ہے کے الله ہمارے اس رمضان کے روزوں سمیت ہماری باکی عبادت بھی قبول فرمائیں آمین- آج کی خاص عبادت درجہ ذیل ہیں:

١- انتیسویں شب قدر کو بعد نماز عشاء و تراویح چار رکعت نفل نماز دو سلام سی پڑھنی ہے، ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورة القدر اور سورة الاخلاص تین مرتبہ پڑھنی ہے-

فضیلت
بعد سلام ستر مرتبہ سورة الم نشرح پڑھے، یہ نفل نماز کامل ایمان کے لئے افضل ہے- انشاالله العزیز اس کو پڑھنے والے کو دنیا سے مکمل ایمان کے ساتھ اٹھایا جائے گا-

٢- انتیسویں شب قدر کو بعد نماز عشاء و تراویح چار رکعت نفل نماز دو سلام سے پڑھے، ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورة القدر اور سورة الاخلاص پانچ مرتبہ پڑھنی ہے-

فضیلت
بعد سلام کے ١٠٠ مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے- انشااللہ العزیز اس کے پڑھنے والے کو باری تعالی بخشش گناہ اور مغفرت عطا کریں گے آمین-

خیر سے کل یہاں چاند رات ہے، اور میری دعا تو یہی ہے کے انشااللہ انتیس ہی روزے ہوں کیونکے چاند رات کا مزہ تو اسی وقت آتا ہے جب اگلے دن عید ہو ؛)

میری طرف سے سب کو پیشگی عید مبارک :)