ستائیسویں شب قدر

ماہ رمضان میں ستائیسویں شب قدر کی بڑی ہی فضیلت ہے- اس میں رات بھر جاگ کر عبادت میں مشغول نوافل، نماز، قرآن شریف، درود شریف کثرت سے پڑھے- اس رات کی عبادت کے ثواب کا کوئی جواب ہی نہیں - اس رات پڑھے جانے والے وظائف درجہ ذیل ہیں:


١- ستائیسویں شب قدر کو بعد نماز عشاء و تراویح بارہ رکعت نفل نماز تین سلام سے پڑھے، ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة القدر ایک مرتبہ اور سورة الاخلاص پندرہ مرتبہ پڑھنی ہے-

فضیلت:
بعد سلام ستر مرتبہ استغفار پڑھے- الله تعالی اس نفل نماز پڑھنے والے کو انشااللہ العزیز نبیوں کی عبادت کا ثواب دے گا-

٢- ستائیسویں شب قدر کو بعد نماز عشاء و تراویح دو رکعت نفل نماز پڑھے، ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة القدر تین مرتبہ اور سورة الاخلاص پانچ مرتبہ پڑھنی ہے-

فضیلت:
بعد سلام کے سورة الاخلاص ستائیس مرتبہ پڑھ کر اپنے گناہوں کی مغفرت مانگے انشااللہ تعالی اس کے تمام پچھلے گناہ الله تعالی معاف کرے گا-

٣- ستائیسویں شب قدر کو بعد نماز عشاء و تراویح چار رکعت نفل نماز دو سلام سے پڑھنی ہے ہر رکعت میں سورة فاتحہ سورة التکاثر ایک مرتبہ اور سورة الاخلاص تین مرتبہ پڑھنی ہے-

فضیلت:
باری تعالی اس نفل نماز پڑھنے والے پر سے موت کی سختی آسان کرے گا انشااللہ تعالی اس پر سے عذاب قبر بھی معاف ہوجائے گا-

٤- ستائیسویں شب قدر کو بعد نماز عشاء و تراویح دو رکعت نفل نماز پڑھے، ہر نماز میں سورة فاتحہ کے بعد سورة الاخلاص سات مرتبہ پڑھنی ہے-

فضیلت:
بعد سلام ستر مرتبہ یہ تسبیح استغفار پڑھے- " استغفرالله العظیم الذی لا الہ الا ھو الحی القیوم و اتوب الیہ" ( معذرت ک ساتھ میں اس کلمے پر اعراب نہیں لگا سکی) انشااللہ العزیز اس نفل نماز کو پڑھنے والا اپنے مصّلے سے اٹھنے بھی نہ پائے گا کہ باری تعالی اس کے اور اس کے والدین کے گناہ معاف فرما کر مغفرت عطا فرمائے گا- مغفرت کے لئے یہ نماز افضل ہے-

٥- ستائیسویں شب قدر کو بعد نماز عشاء و تراویح دو رکعت نفل نماز پڑھے، ہر رکعت سورة فاتحہ کے بعد سورة الم نشرح ایک مرتبہ اور سورة الاخلاص تین مرتبہ پڑھنی ہے-

فضیلت:
بعد سلام ستر مرتبہ سورة القدر پڑھے، یہ نماز بی شمار عبادت کے ثواب کے لئے افضل ہے-

٦- ستائیسویں شب قدر کو بعد نماز عشاء و تراویح چار رکعت نفل نماز پڑھے ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة القدر تین مرتبہ اور سورة الاخلاص پچاس مرتبہ پڑھنی ہے-

فضیلت:
بعد سلام سجدہ میں ایک مرتبہ یہ کلمات پڑھے-


٧- ستائیسویں شب قدر کو بعد نماز عشاء و تراویح ساتوںپڑھے- یہ عذاب قبر سے نجات اور مغفرت گناہ کے لئے افضل ہے-

٨- ستائیسویں شب قدر کو بعد نماز عشاء و تراویح سات مرتبہ سورة الملک کا پڑھنا مغفرت گناہ کے لئے نہایت فضل ہے

الله ہمیں اس رات کی فضیلت اور برکتوں سی بہرمند فرمائے آمین