تیسری شب قدر

پچیسویں شب قدر کو عبادت کرنے والی راتوں میں سے ایک افضل ترین رات سمجھا جاتا ہے- جس کو لیلیٰ تل قدر کی راتوں میں زیادہ اہمیت حاصل ہے- اس رات میں پڑھے جانے والے وظائف درجہ ذیل ہیں:

١- ماہ رمضان المبارک کی پچیس تاریخ کو نمازعشاء و تراویح کے بعد چار رکعت نفل نماز دو سلام سے پڑھے، ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة القدر ایک مرتبہ اور سورة الاخلاص پانچ مرتبہ پڑھنی ہے-

فضیلت:
بعد سلام ١٠٠ مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھنا ہے- بار گاہ رب العزت سے انشاللہ بے شمار عبادت کا ثواب ملے گا -

٢- پچیسویں شب قدر کو نمازعشاء و تراویح کے بعد چار رکعت نفل نماز دو سلام سے پڑھے، ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة القدر تین مرتبہ اور سورة الاخلاص تین مرتبہ پڑھنی ہے-

فضیلت:
بعد سلام ستر مرتبہ استغفار پڑھے- یہ نفل بخشش گناہ کے لئے نہایت افضل ہے-

٣- - پچیسویں شب قدر کو نمازعشاء و تراویح کے بعد دو رکعت نفل نماز پڑھے، ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة القدر ایک مرتبہ اور سورة الاخلاص پندرہ مرتبہ پڑھنی ہے-

فضیلت:
بعد سلام ستر مرتبہ کلمہ شہادت پڑھنا ہے، یہ نفل نماز عذاب قبر سے نجات کے لئے افضل ترین ہے-

٤- پچیسویں شب قدر کو نمازعشاء و تراویح کے بعد سات مرتبہ سورة الدخان پڑھنا افضل ترین ہے- باری تعالی اس سورة کے پڑھنے والے کو انشاللہ العزیز عذاب قبر سے محفوظ رکھینگے -

٥- پچیسویں شب قدر کو نمازعشاء و تراویح کے بعد سات مرتبہ سورة الفتح کا پڑھنا ہر مراد کے لئے افضل ترین عمل ہے

الله تعالی اس دن کی ہماری ان خاص عبادات کو قبول فرمائیں آمین
-