دوسری شب قدر
آج چونکہ یہاں تئیسواں روزہ ہے تو میں آپسے آج کی طاق رات کی چند خاص عبادات بانٹنا چاہوں گی
١- ماہ رمضان کی تئیسویں شب کو بعد نمازعشاء و تراویح چار رکعت نفل نماز دو سلام سے پڑھے، ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة القدر ایک مرتبہ اور سورة اخلاص تین مرتبہ پڑھنی ہے -
فضیلت:
بعد سلام ستر مرتبہ درود شریف پڑھے، مغفرت گناہ کے لئے یہ نماز بہت ہے افضل ہے-
٢- تئیسویں شب قدر کو بعد نمازعشاء و تراویح آٹھ رکعت نفل چار سلام سے پڑھنی ہے، ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة القدر ایک مرتبہ اور سورة اخلاص ایک مرتبہ پڑھنی ہے -
فضیلت:
بعد سلام ستر مرتبہ کلمہ تمجید پڑھنے اور الله تبارک تعالی سے آپنے گناہوں کی بخشش مانگے الله تعالی اس کی گناہ معاف فرما کر انشا الله مغفرت کریں گے-
٣- تئیسویں شب قدر کو بعد نمازعشاء و تراویح ایک مرتبہ سورة یٰسین اور سورة الرحمٰن کا ایک مرتبہ پڑھنا بے حد افضل ہے
الله ہم سب کو اپنے حفظ و آمان میں رکھیں انشاالله آمین
September 13, 2009 at 12:19 AM
INshallah
September 13, 2009 at 1:07 AM
Ameen to your prayers. Thanx for sharing. Jazakallah
September 13, 2009 at 11:23 PM
Jazak Allah Kheir :)